ابنا: پاکستان کے خبری ذرائع کے مطابق پاکستانی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ان تینوں دہشتگردوں کو پاکستان کے قبائلی علاقے سے گرفتار کیا گيا ہے۔
گرفتار ہونے والے ملزمان نے داتا دربار پر دہشتگردانہ حملے میں لاجسٹیک مدد فراہم کی تھی۔ یادرہے یکم جولائي دوہزار دس کو لاہور میں داتا دربار پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئےتھے۔
قابل ذکر ہےطالبان اور القاعدہ کی ذیلی دہشتگرد تنظیموں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے داتا دربار کے علاوہ سخی سرور شاہ، شاہ عبداللہ غازی اور دیگر صوفیاء کے مزاروں پر دہشتگردانہ حملے کرکے مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے تھے۔....... /169